مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3717237تک پہنچ گئیں اور کیسز17کروڑ 29لاکھ90 ہزار ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں611611ہو گئیں ،کیسز3کروڑ41لاکھ74ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کوروناسے متاثرہ ممالک میںدوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں340719 ،کیسز2کروڑ85لاکھ72ہزار سے زائد ہو گئے۔برازیل میں469000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ68لاکھ تک پہنچ گئی ۔فرانس میں109857افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز56لاکھ 94ہزار74سے زائد ہو گئے ۔ترکی میں کورونا وائرس سے47882افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز52لاکھ94ہزار 74ہو گئے۔روس میں122660افراد موت کی آغوش میں جا چکے اور کیسز50لاکھ99ہزار تک پہنچ گئے ۔برطانیہ میں اموات127812ہو گئیں ،کیسز44لاکھ99ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 56 لاکھ اور ایک کروڑ 35 لاکھ 79 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔
کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3717237تک پہنچ گئیں
Jun 04, 2021 | 12:23