گرمی بڑھتے ہی شہریوں نے ہیڈ مرالہ کا رخ کرلیا۔ شہری گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے بڑی تعداد میں ہیڈ مرالہ پہنچ گئے۔شہری دریائے چناب، دریائے جموں توی اوردریائے مناور توی میں گرمی کی شدت کو دور کرنے کیلئے ڈبکیاں لگاتے اور ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ شدید گرمی کے باعث دوپہر کے وقت اور مضافاقی علاقوں کی گلیاں، مارکیٹیں اور بازار سنسان ہو کر رہ گئے ہیں۔ نوجوان بڑی تعداد میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے ہیڈمرالہ اورنہروں میں نہاتےرہے ۔ گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نوجوان،بڑے،بچے سوئمنگ پول اور دیہاتوں میں ٹیوب ویلوں سمیت نہروں کے ٹھنڈے پانی میں نہانے اور ڈبکیاں لگانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
گرمی بڑھتے ہی شہریوں نے ہیڈ مرالہ کا رخ کرلیا
Jun 04, 2021 | 17:23