اسلام آباد میں گذشتہ روز فائرنگ سے شہید 2پولیس اہلکاروں کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر متن کے مطابق موٹر سائیکلز پر سوار 4افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ ملزمان پر جوابی فائرنگ کی گئی تاہم وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کو ایس ایچ او شمس کالونی نے بھاگتے ہوئے دیکھا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز دونوں اہلکار سی ٹی ٹی آئی کالج کے چیک پوسٹ پر موجود تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا تھا۔ اہل کار ایگل فورس کا حصہ تھے اور موٹر سائیکل پر علاقے کی پیٹرولنگ پر مامور تھے۔
اسلام آباد: فائرنگ سے شہید 2پولیس اہلکاروں کا مقدمہ درج
Jun 04, 2021 | 18:58