محمد رضوان اور بابر اعظم کو فالو کرتی ہوں: سدرہ امین


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ویمن ٹیم کی سنچری میکر بیٹر سدرہ امین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان مینز ٹیم میں محمد رضوان اور بابر اعظم کو فالو کرتی ہیں۔ سری لنکا کیخلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں اب مواقع ملنے لگے ہیں، کوشش ہے ان سے مستفید ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ ایسے رنز کروں۔ بطور بیٹر یہی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سنچری سکور کروں۔ سری لنکا کے خلاف جیت سے ہمیں اعتماد ملے گا، میری دوسری سنچری کے بعد کوشش ہوگی کہ تیسری اور چوتھی بھی جلد کروں۔

ای پیپر دی نیشن