لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کی ٹیم کو 73 رنز سے شکست دے دی۔کراچی میں جاری ویمن انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو کامیابی کیلئے 254 رنزکا ہدف دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنائے۔سری لنکا کی ٹیم9وکٹوں پر 180 رنز بناسکی‘فاطمہ ثناء نے چار کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔ پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو 73 رنز سے ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔پاکستان کی جانب سے اوپنرز منیبہ علی اور سدرہ امین نے 158 رنز کابہترین آغاز فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔منیبہ علی نے 3 چوکوں کی مدد سے 56رنز سکور کیے۔دوسرے اوور میں چانس ملنے کا فائدہ اٹھانے والی سدرہ امین نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری سکورکی۔ سدرا امین نے150 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 123 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے بھی شامل تھے۔سدرہ امین دوسری ٹاپ سکورر بھی بن گئیں۔ یہ پاکستان کی جانب سے 5 ویں سنچری رہی۔ جویریہ خان 133 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ پاکستان کی ٹاپ سکورر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں 74 رنز بنے۔ کپتان بسمعہ معروف 36 اورنداڈار 10 رنز پر ناقابل شکست رہین۔ اوشادی رانا سنگھے اور کویشا دلہاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سدرہ امین کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان اورسری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز آئی سی سی رینکنگ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔