فینسی‘اپلائیڈ فار‘بوگس‘غیر نمونہ نمبرپلیٹس‘اڑھائی  ہزار روپے جرمانے کا حکم 

Jun 04, 2022


لاہور(وقائع نگار)شہر بھر میں فینسی، اپلائیڈ فار، بوگس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ کالے شیشوں پر 2500 روپے جرمانے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔قا ئم مقام سی ٹی او لاہور آصف صدیق نے کہا کہ کریک ڈاو ئون میں اب تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 20 ہزار 555 چالان کئے گئے ہیں۔بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 51 مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔اپلائیڈ فار، بلانمبری گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر 3 ہزار 210 چالان کئے گئے ہیں۔کالے شیشے لگانے پر 32 ہزار 878 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائیگا۔فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہے۔گاڑی کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب شناخت کو چھپانا ہے۔کریک ڈائون کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی 17 مخصوص ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔شہریوں کو وارننگ اور آگاہی کے بعد کریک ڈائون کیا جارہا ہے۔مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج کروائے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں