سوہدرہ(نامہ نگار) اللہ اکبر تحریک خدمت خلق کے امیر حافظ عبد الرئوف کی قیادت میں چولستان کے علاقے میں 300واٹر پمپ، 100ہینڈ پمپ لگائے جبکہ اس موقع پر مفت ادویات کی فراہمی جانوروں کے لئے چارہ اور ہر گائوں ، بستی میں راشن اور کھانا تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر اللہ اکبر تحریک حلقہ این اے 79کے کنوئینر حاجی محمد اکرم آرائیں، صدر اللہ اکبر تحریک حافظ سیف اللہ خالد، ڈاختر مزمل ہاشمی ، احسان اللہ صدر پنجاب، کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔