ڈسکہ :آن لائن جعلی اور ناقص اشیاء  بھیج کرلوگوں کو لوٹا جانے لگا 


ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی)ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں شہریوں کیساتھ آن لائن فراڈ میں اضافہ ہوگیا آن لائن چیزیں فروخت کرنیوالے جعلی اور ناقص اشیاء بھیج کر لوگوں کولوٹنے لگے علاقہ بھرکے کئی شہری آن لائن فراڈ سے متاثرہوئے ہیں آج کل آن لائن خرید وفروخت کا کاروبار مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے کیا جارہا ہے شہری کسی چیز کا آرڈر تصویریں دیکھ کرکرتے ہیں لیکن چیز موصول ہونے پر معلوم ہوتا ہے یہ وہ چیز ہی نہیں جس کا آرڈر دیاگیاتھا او ر چیزیں ناقص اور غیرمعیاری ہوتی ہیں۔ اس بارے میں شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیس بک پر زیادہ تر اشیاء فروخت کرنیوالے منی بیگ گارنٹی کاکہہ دیتے ہیں لیکن جب انہیں فون کرتے ہیں تو نمبرز یا تو بند ہوتے ہیں یا کوئی بھی سنتا نہیں۔ ایف آئی اے کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایسے فراڈیوں کیخلاف کاروائی کرنی چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن