اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو شیخ رشید کی گرفتار ی سے روک دیا 

اسلام آباد (وقائع نگار) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیر داخلہ بھی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید ابھی ڈی نوٹیفائی تو نہیں ہوئے؟ اس پر شیخ رشید نے بتایا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کا سارے پاکستان میں حکم نامہ جاری ہوا ہے، یہ پھر بھی ہر روز نیا مقدمہ درج کر دیتے ہیں، یہ بہنوں کے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں۔ شیخ رشید کے بیان پر عدالت نے کہا کہ علی وزیر بھی قید ہے وہ بھی نمائندہ ہے اس پرآپ مسکرا رہے ہیں، کسی بھی عوامی نمائندے کو غیرضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...