اسلام آباد (خبرنگار) وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق رواں برس شمالی وزیرستان سے آٹھویں کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میران شاہ سے 20 ماہ کے بچے میں پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اپریل میں شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد موٹر اقدامات کیے جارھے ھیں۔ خصوصاً کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ تمام پولیو کیسز ایک ہی علاقے سے رپورٹ ہورہے ہیں جو علاقے پولیو کیلئے حساس قرار دیے تھے وہاں سے کیسز رپورٹ ہو رھے ہیں۔ وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کو یقینی بنا رھے ہیں۔