موٹر سپرٹ پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ، تمباکو پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی منظوری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ کی صدارت میں ای سی سی کے اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز  کو گیس کے بلز ادا کرنے کے لئے 62کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس  میں تمباکو پر سیس بڑھانے کی منطوری بھی دی گئی۔ فلود کیور ورجینیا  اور نیم پہاڑی علاقوں میں 6روپے فی کے جی سیس  عائد کی جائے گی۔ ڈارک  ائر کیورڈ تمباکو پر 3روپے 60پیسے کے، وائٹ پتہ پر تین روپے کے جی ، برلے پر 5روپے کے جی سیس ہو گی۔ اجلاس میں پاکستان پوسٹ آفس کی یوٹیلٹیز کمپنیوں اور ایجنسی پارٹنرز  کے کلیمز ادا کرنے کے لئے37.33 ارب جاری کرنے کی منظوری دی۔ ای سی سی نے  موٹر سپرٹ کی درآمد پر10فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی  لگانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میںبتایا گیا  کہ  موٹر سپرٹ کی درآمد پر دس فی صد ڈیوٹی لگتی ہے، جبکہ  پاک چین ایف ٹی اے کے تحت  اس کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کا ریٹ صفر ہے، جس پر کمیٹی نے اس فرق کو ختم کرنے کے لئے دس فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا تاہم جہاں درآمد پر دس فی صد کسٹمز ڈیوٹی ٰ ادا کی جائے گی  اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی نہیںاجلاس میں لگے گی، اجلاس میں متعدد ضمنی گرانٹ کی منطوری دی، ڈیوٹی ڈرا بیک کے کلیمز ادا کرنے کے لئے40.5ارب روپے ،این سی ایچ ڈی کے لئے30کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ، ایچ ای سی کے لئے3.9ارب روپے ،گلگت  بلتستان کونسل کے لئے22کروڑ روپے  اور افغانستان  کے طلبا کو سکالر شپ دینے کے لئے سات کروڑ روپے منظور کر لئے ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے ملاقات کی ،صدر فیصل آباد چیمبر نے وزیر خزانہ کو ایف سی سی اینڈ آئی کے کردار اور پاکستان کی معیشت میں شراکت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے اجلاس کو اس شعبے کو درپیش چند دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا ،وزیر خزانہ نے موجودہ حکومت کے تاجروں کو سازگار اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کے فروغ اور معاشی ترقی میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...