یاسین ملک کو سزا بھارت کی بدنیتی ، بلاول کا سیکرٹری جنرل یو این او کو خط 

Jun 04, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو خط میں مقبوضہ کشمیر پر قبضے‘ تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔ بھارتی عدالت نے من گھڑت‘ جھوٹے الزامات پر یاسین ملک کو سزا سنائی۔ یاسین ملک سے بیماری کے باوجود جیلوں میں بے رحمانہ سلوک کیا گیا۔ یاسین ملک کی قید‘ بدنیتی پر مبنی سزا بھارتی عزائم کی عکاسی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے یاسین ملک کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دے دیا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یاسین ملک سے بھارتی جیلوں میں ناروا سلوک روا رکھ کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بھارتی رویئے کو اگر مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ یاسین ملک کو دوران حراست شہید کر دیا جائے۔ سیکرٹری جنرل پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اقوام متحدہ ہندوستان پر زور دے کہ وہ بے بنیاد الزامات پر قید تمام دیگر کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے۔

مزیدخبریں