ملتان ( خبر نگار خصوصی ) سمال فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین راؤ افسر علی خان اور صدر رانا ضیاء الحق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے دیگر شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے پر بھی منفی اثرات پڑیں گے تمام زرعی اجناس کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جائے گا جس سے غریب عوام زیادہ متاثر ہو گی انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کی زندگی تنگ کر دی ہے خاص طور پر چھوٹا کاشتکار زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔