ملتان (سپورٹس ڈیسک )ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے منیجر نیسٹر لورینزو کو کولمبیا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، اس بات کی تصدیق جنوبی امریکی ملک کی فٹ بال فیڈریشن کر دی ہے ۔56 سالہ نیسٹر لورینزو کو 13 بین الاقوامی میچز میں ارجنٹائن کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ارجنٹائن کے سابق دیفینڈر نیسٹر لورینزو کولمبیاکے رینلڈو روئیڈا کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 رواں سال نومبر میں قطر میں شیڈول ہے جس میں مختلف ممالک کی 32ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے ۔