پی سی بی مصروف سیزن میں کرکٹرز کو انجریز سے بچانے کیلئے فکرمند

Jun 04, 2022

ملتان (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں نئے مصروف ترین کرکٹ سیزن کی تیاریوں کی حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ اس بات پر غور کیا گیا کہ کھلاڑی مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑیوں کو ان فٹ ہونے سے بھی بچایا جائے۔23-2022ء کے سیزن میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلے سال کے دوران میں مسلسل ہوم اینڈ اوے کرکٹ سیریز کھیلنا ہے۔ کرکٹرز کے مصروف شیڈول کے پیش نظر ایسی میٹنگز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان ، کے علاوہ کپتان بابر اعظم، ڈاکٹر نجیب سومرو، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق چیف سلیکٹر محمد وسیم ، منیجر منصور رانا ، بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور فزیو کلف بھی شرکت ہوئے۔

مزیدخبریں