پابندی کے باوجود تھیٹروں کے گرین روم میں  غیر متعلقہ افراد کی آمدورفت،فنکار عدم تحفظ کاشکار

ملتان (جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر و فوکل پرسن برائے ڈرامہ جات ملک آفتاب ڈوگر کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود تھیٹروں کے گرین روم میں غیر متعلقہ افراد کی آمدورفت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے فنکار عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔جبکہ ویجی کمیٹی مسلسل خاموش ہے۔فوکل پرسن برائے ڈرامہ جات ملک آفتاب  سے مطالبہ ہے کہ وہ گرین روم میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر عملی طور پر پابندی لگانے کے لیے ویجی لینس کمیٹی کو پابند کریں۔

ای پیپر دی نیشن