بہاولپور+سمہ سٹہ(کامرس رپورٹر+نامہ نگار) آئندہ سال کرشنگ سیزن میں چین کی ورلڈ گروپ کمپنی کے تعاون سے جدید مشینری سے کاشتکاروں کی گنے کی فصل کی کٹائی کروانے میں مکمل طور پر دلچسپی رکھتے ہیں جس سے نہ صرف کٹائی کا عمل کم وقت میں سر انجام پائے گا بلکہ گنے کا کاشتکاربہت سارے مسائل سے نجات حاصل کرے گا جدید اور ایڈوانس مشینری ہمارے ملک کے کسانوں کی اہم ضرورت ہے جس سے ہماری زراعت میں جدت اور پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا ان خیالات کا اظہار اشرف شوگر ملز کے شعبہ کین ڈویلپمنٹ اینڈ فارمز کے ہیڈ چوہدری محمد یونس نے سن گرین فارم پر چین کی ورلڈ گروپ کمپنی کے ریجنل منیجر پاکستان مسٹر شین لی کے ہمراہ جدید ایڈوانس گنا کٹائی کی مشینری ہارویسٹر کی نمائش کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اشرف شوگر ملز اور چائنیز کمپنی کے زرعی ماہرین کی ٹیم نے وہاں پر لگی گنے کی فصل کا معائنہ بھی کیا۔
جدید مشینری کسانوں کی اہم ضرورت:چوہدری محمد یونس
Jun 04, 2022