لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کو اشیائے خوردونوش میں ریلیف دیا۔ امپورٹڈحکومت نے شہریوں سے جینے کاحق بھی چھین لیاہے۔ یہ ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔ ان کا مقصد کیسز ختم کرواناہے۔ عوام ن لیگ اور پیپلزپارٹی کااصل چہرہ جانتی ہے۔