دین دشمنوںکی سرکوبی کیلئے میڈیاکا استعمال ناگزیر:مولانا عزیزالرحمن ثانی 

Jun 04, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولاناعزیز الرحمن ثانی، ناظم اعلیٰ لاہور مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم و دیگرنے گزشتہ روزکہا ہے کہ دین دشمن قوتوں کی پرفریب چالوں اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورمیڈیاکا استعمال موجودہ دور میں ناگزیرہوچکا ہے۔قادیانی انٹرنٹ کے ذریعہ کرقادیانیت کی تبلیغ کر رہے ہیں اور قادیانی لابی میڈیا اور انٹرنیٹ پر اثرانداز ہو کراسلام کے بنیادی عقائد کے بارے میں مسلمانوں میں کنفیوژن پیدا کر رہی ہے۔ اسلامائزیشن اور محاذختم نبوت کے ورکروں کوقادیانیوں کی تازہ ترین سرگرمیوں کا ادراک کر کے ان کے راستے میں رکاوٹ بنناہوگا ۔علماء نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت،ناموس رسالت اورامتناع قادیانیت آرڈیننس کی پاسداری ودفاع کیلئے امت مسلمہ کایک رنگی اور یک نکاتی اتحاد مرزائیوں کی آنکھوں میں خار کی طرح کھٹکتا ہے۔ تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو قوانین ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ملکی وغیرملکی سطح پرجرائتمندانہ ،متفقہ لائحہ عمل اختیارکرنے کی ضرورت معروضی حالات کاشدید ترین تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔لیکن اقلیتوں حقوق کے نام پر مسلمانوں کے مذہبی حقوق کو پامال کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جا سکتی۔ 

مزیدخبریں