لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ یونیسکو کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی سٹیز آف لٹریچر کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ لاہور میں ادب سے متعلق سرگرمیوں سے موثر انداز میں متعارف کرایا جانا اہم ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ صرف ایم سی ایل و الحمراء نہیں لاہور کے ہر تعلیمی اور ثقافی و ادبی ادارے کو ادبی سرگرمیوں میں آگے آنا چاہیے۔ کمشنر لاہورنے ہدایت کی کہ ادبی سرگرمیوں کے تسلسل کیلئے ’’ایڈوائزری بورڈ لاہور شہرادب‘‘ کا اجلاس ہر ہفتے منعقد ہونا چاہیے اور ایونٹس کو منظم کیا جائے۔ پاکستان کے بہترین امیج کی ترویج کیلئے یونیسکو کے دیگر سٹیز آف لٹریچر سے رابطہ بڑھائیں۔ یوتھ افیئر پروگرامز، لاہور یونیورسٹیز اور اداروں کی ادبی سرگرمیوں کا ایک پیج پر ہونا چاہئے جس کیلئے ویب سائٹ کو جدید انداز میں اپ ڈیٹ کیا جائے۔ شہر ادب کی کسٹوڈین ایم سی ایل پورے لاہور سطح پر ادبی پروگرام کی پلاننگ کر رہی ہے۔ جس میں ادب سے متعلق لاہور کے ہر سٹیک ہولڈر کو دعوت دی جائے گی۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت شہر ادب لاہور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرپرسن الحمراء بورڈ منیزہ ہاشمی، سی سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزماں و دیگر افسران نے شرکت کی۔
سٹیز آف لٹریچر کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی ہونی چاہیے:کمشنر
Jun 04, 2022