مہنگائی نے عوام سے روکھی سوکھی روٹی کا حق بھی چھین لیا:ارقم خان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف گوجرانوالہ کے ضلعی صدر میاں محمد ارقم خان، سٹی صدر خالد عزیز لون، ضلعی جنرل سیکرٹری بلال ناصر چیمہ، سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طارق گجر، چوہدری محمد صدیق مہر، علی اشرف مغل، لالہ اسد اللہ پاپا، رضوان اسلم بٹ، ایس اے حمید، رانا نذیر احمد خاں، چوہدری ظفراللہ چیمہ، میاں حسن یوسف، علی شبیر مہر، خرم شہباز کھوکھر، عمران یوسف گجر، قاسم اکرم وڑائچ، سردار حق نواز چیمہ، سیکرٹری انفارمیشن سید حسن جعفری، مصطفی خالد لون، سلمان چغتائی و دیگر نے گوندلانوالہ چوک میں مہنگائی اور بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام سے روکھی سوکھی روٹی بھی چھین لے گا، اشیاء ضرورت کی ہر چیز کا ریٹ ڈبل ہو گیا ہے جبکہ آمدنی وہی ہے، حالیہ کمر توڑ مہنگائی سے لوگوں کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے۔ حکمران پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن