لاہور (خصوصی نامہ نگار) دربار حضرت بابا صبُور شاہ ولیؒ کے سالانہ عرس مبارک کا افتتاح رسم چادر پوشی سے سیکرٹری اوقاف پنجاب جواد اکرم اورڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کرتے ہوئے کہاکہ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیاء کے نظامِ فکر وعمل کو اپنانا ہوگا۔ برصغیر میں شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے عنوان کو صوفیا نے عزت اور تقویت بخشی ۔اس موقع پر زائرین کی کی کثیر تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔