فاروق آباد(نمائندہ خصوصی )سماجی رہنما ونیوسول لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر رانا نصیر احمد خاں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے کفار کا غیر فطری اتحاد مسلمانوں کے وجود اور نظریہ کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی مکالمہ بازی اور علمی استدلال کا راستہ اختیار کیا جائے آج کشمیر سمیت مختلف ممالک میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے یہ امت کی تقسیم اور باہمی اختلافات کا نتیجہ ہے ، ضروری ہے کہ ہم اسلام کے آفاقی پیغام پر عمل پیرا ہو کر امت کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں ۔
آج امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے:رانا نصیر احمد
Jun 04, 2022