چھانگامانگا : رانا مشتاق احمد کا میٹھے پانی کا فلٹر پلانٹ جلد لگوانے کا اعلان

چھانگامانگا (نامہ نگار) سابق سٹی چیئرمین حاجی رانا مشتاق احمد خاں کی تین سالہ محنت اور کوشش سے چھانگامانگا کے شہریوں کے لیے میٹھے پانی کا فلٹر پلانٹ جلد لگوانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق چھانگامانگا کے شہری عرصہ دراز سے پینے کے لیے پیٹھے پانی سے محروم ہیں اور دوردراز سے میٹھا پانی لانے پر مجبور ہیں سابق سٹی چیئرمین نے سب انجینئر شوکت علی کے ہمراہ واٹر فلٹر پلانٹ لگانے کی جگہ کا معائنہ کیا عنقریب واٹر فلٹر پلانٹ نصب کردیا جائیگا علاوہ ازیں انہوں نے شہر کی صفائی ستھرائی ‘ سیوریج کی بندش کے حوالے سے سی ای او لوکل گورنمنٹ قصور خواجہ کامران کو بریف کیا۔ اس موقع پر ملک اصغر بھٹی، رانا واجد علی، رانا عثمان ، ملک نثار احمد ، محمد وارث ہوتی صداور اسلم رحمانی بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن