جھبراں (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ غریب عوام کی بنیادی ضرورت روز مرہ کی وہ اشیاء ہیں جن کے بغیر پیٹ نہیں بھر سکتا انہیںمہنگا کرکے عام شہری پر ظلم کا پہاڑ توڑ ا گیا ہے حکومت محنت کش طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کی خاطر مہنگائی میں فوری کمی یقینی بنائے ہوشرباء مہنگائی اس وقت پاکستان کی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے روزمرہ کی اشیاء کے نرخوں میں روز بروز ہونیوالا اضافہ قابل برداشت نہیں۔