کراچی(کامرس رپورٹر)امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے اعلیٰ تجارتی وفد نے امریکہ کے دورے کے موقع پرچیئرمین ذیشان الطاف لوہیا کی قیادت میں انٹرنیشنل فرنچائز ایکسپو میں شرکت کی وفد میں گلوبل سیکریٹری سید ناصر وجاہت،مسلم محمدی،عاطف خان،محمد حنین،وقار شیخ،فرقان خالد،احمر اور دیگر شامل تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا نے کہاکہ ایم پاک کو امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا ذیشان الطاف لوہیا نے کہا کہ ایم پاک کویہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ا س نے پچھلے سال 8 مایہ ناز امریکی کمپنیو ں کوپاکستان میں متعارف کرایا جو آئی ٹی،فوڈ،میڈیسن سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ایم پاک نے امریکہ کے دورے کے موقع پر مزید امریکی کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو سائن کئے ہیں جو تجارتی اعتبار سے بڑی پیش رفت ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کے مواقع حاصل ہوں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گلوبل سیکریٹری سید ناصر وجاہت نے کہاکہ امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے اقدمات کر رہا ہے تا کہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی آئے انہوںنے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں مزید15کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی اور اپنی فرنچائز قائم کریں گی جو پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا سید ناصر وجاہت نے کہاکہ دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اگر تاجر برادری کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے تودونوں ممالک کی معیشت مزید پروان چڑھے گی انہوں نے کہاکہ امریکہ سمیت پوری دنیا میں ہلال فوڈ ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے جس میں سرمایہ کاری کر نے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔