کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سینئر رہنما اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرزآف پاکستان( آباد) کے سابق چیئرمین محمد حنیف گوہر نے غلام نبی میمن کو انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اور اللہ بخش جاوید اختر اوڈھوکو ایڈیشنل آئی جی پی کراچی مقرر ہونے پربزنس کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد دی ہے۔حینف گوہر نے کہا کہ آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی پی کراچی رینج اللہ بخش جاوید اختر اوڈھو دیانتدار اور فرض شناس افسران ہیں جن کی سندھ کے عوام کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔حنیف گوہر نے کہا کہ تاجر اور صنعت برادری انتہائی پرُ اُمید ہیں کہ آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی پی کراچی اللہ بخش جاوید اختر اوڈھو ماضی کی طرح سندھ اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے میں اپنابھرپور کردار ادا کریں گے۔حنیف گوہر نے کہا کہ غلام نبی میمن کی بطور آئی جی پی سندھ اور اللہ بخش جاوید اختر اوڈھو کی بطور ایڈیشنل آئی جی پی کراچی تقرری کے بعد تاجروں اور صنعتکاروں میں احساس تحفظ بڑھ گیا ہے۔