آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کا مغل لیبارٹریز سے معاہدہ

لاہور(کامرس رپورٹر ) آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے مغل لیبارٹریز کیساتھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 22 سے زائد ملازمین کو میڈیکل ٹیسٹوں کے نرخوں میں رعایت دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب  میں چیئرمین طارق وزیر علی، سینئر وائس چیئرمین طارق محمود، وائس چیئرمین احسن مجید، ٹرسٹی مغل لیب فضیل بن طارق، ڈاکٹر عثمان،  مظہر جاوید نے شرکت کی۔ طارق وزیر علی اور فضیل بن طارق  نے ایم او یو پر دستخط کیے۔اس موقع پر طارق وزیر علی نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے 22 سے زائد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ملازمین مستفید ہوں گے کیونکہ مغل لیب ملازمین کو رعایتی نرخوں پر ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد ایسوسی ایشن کی ممبر کمپنیوں کے سینکڑوں پٹرول سٹیشنوں پر کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کے معیار زندگی کو بڑھانا ہے۔ فضیل بن طارق نے کہا کہ مغل لیب لوگوں کو سستے داموں بین الاقوامی میعار کے ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرہا ہے، ،انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے اس اقدام کو سراہتے ہیں چیئرمین طارق وزیر علی مبارکباد کے مستحق ہیں۔پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ندیم مرزا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایسوسی ایشن ممبر کمپنیوں کے ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ معاہد کے تحت نہ صرف ملازمین بلکہ ان کے اہل خانہ بھی بین الاقوامی معیار کے طبی ٹیسٹوں پر رعایت حاصل کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...