اسلام کے معاشی نظام سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے:میاں جمیل

Jun 04, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلام کے معاشی نظام سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔ ماہرین معاشیات ادھر ادھر ہاتھ پاؤں مارنے کی بجائے سیرت طیبہ سے رجوع کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی میاں محمد جمیل نے جامع ابوہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملکی اور قومی معیشت پنجہ یہود میں رہے گی تب تک حالات سدھر نہیں سکیں گے۔میاں محمد جمیل نے کہاکہ اسلامی ریاست کو فلاحی بنانے کیلئے اسلام کا نظام عشر وزکوٰۃ ہی بہترین ہے۔ مملکت کے ہر شہری اور معاشرے کے ہر فرد کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اس سے بڑھ کر دنیاکا کوئی نظام معیشت ممد ومعاون نہیں ہوسکتا۔ حکومتیں اگر اسلامی نظام معیشت کا نفاذ نہیں کرپارہیں اورقومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی رکاوٹوں اور مسائل کا سامنا ہے تو فلاحی تنظیموں کی سرپرستی کرتے ہوئے وسائل کا رخ عام آدمی کی موڑ کرمعاشی انقلاب لایا جاسکتاہے۔ کلمہ توحید کے نام پر معرض وجود میں مملکت میں اسلامی تعلیمات واحکامات الٰہی کے خلاف قوانین رب کریم کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں۔

مزیدخبریں