لاہور(وقائع نگار)پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں 478 سب انسپکٹرز اور 180 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ،کمانڈنٹ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام رسول زاہد بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمانڈنٹ ڈی آئی جی اشفاق عالم خان اور کورس کمانڈر ایس پی عنبرین علی بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔پاس آئوٹ ہونیوالے پولیس افسران نے شہریوں کی عزت نفس کے تحفظ اور قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا۔تقریب میں پاس آوٹ ہونیوالے پولیس افسران کی فیملیز ، پولیس شہداء کی ورثا اور معززین علاقہ بھی شریک ہوئے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام رسول زاہد نے پریڈ کا معائنہ کیا۔انہوں نے دوران تربیت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسرز کو شیلڈز اور انعامات سے نوازا اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام رسول زاہد نے کہا کہ عوام کو تحفظ اور عدل فراہم کرنا عدل کی پہلی سیڑھی ہے۔تھانہ میں اپنی شکایت کے ازالہ کیلئے جانا ہر مرد و خاتون کا آئینی حق ہے۔پنجاب پولیس کو تفتیش کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی سرکوبی پولیس فورس کا بنیادی فرض ہے۔پولیس ٹریننگ کالج سہالہ فرض شناس افسران و سٹاف کے علاوہ اعلی تربیتی ماحول بھی فراہم کرتا ہے۔
ٹریننگ کالج سہالہ میں پاسنگ آئوٹ پریڈ‘ایڈیشنل آئی جی کا معائنہ
Jun 04, 2022