چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا او پی سی خادم عباس کی خدمات کا اعتراف

Jun 04, 2022


لاہو(نیوز رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب سید خادم عباس کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی خط دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا یہ تعریفی خط ڈائریکٹر جنرل کیس مینجمنٹ لاہور ہائی کورٹ شازب سعید نے کمشنر او پی سی کو آج ان کے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ جانسن برناڈ، ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کاشف زیدی اور ڈائریکٹر لیگل اوپی سی راجہ زبیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تعریفی خط میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب لیگل فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے غیر معمولی خدمات سرانجام دے رہا ہے جس پر عدلیہ کو فخر ہے۔ ریاست کے تمام اداروں کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے مثبت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے خود بھی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے اور کیسز کے فوری فیصلوں کیلئے انتظامی سطح پر خصوصی اقدامات کیے ہیں۔  

مزیدخبریں