یواس کے زیراہتمام انٹلیکچو ئل پرا پر ٹی را ئٹس کے موضوع پر ورکشاپ


لاہور ( سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلا ہور میں آفس آف ریسر چ انو ویشن اینڈ کمر شلا ئزیشن (اورک)  کے زیر اہتمام گذشتہ روز انٹلیکچو ئل پرا پر ٹی را ئٹس کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد ہوا ۔اختتا می تقر یب کی صدارت کرتے ہو ئے وا ئس چانسلر پروفیسرڈاکٹرنسیم احمدہوئی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں مس شاکرہ خورشید ،ڈاکٹر فر حان جمیل ، ڈاکٹر عد نان اسلم کے علا وہ ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز و شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران نے بطور شر کا شر کت کی۔تر بیتی ورکشاپ کا مقصد فیکلٹی ممبران کو تعلیمی ادارو ں میں انٹلیکچو ئل پراپرٹی را ئٹس کی ضرورت و اہمیت کے بارے میں آ گا ہی فراہم کرنا تھا۔دریں اثناء یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اورفشریز ڈیپا رٹمنٹ پنجاب کے درمیان گذشتہ روز ملک میںما ہی پروری سیکٹر کو فرو غ دینے کے حوا لے سے تعلیمی و تحقیقی تعا ون پر مبنی مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا ۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمداورچیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف فشریز اینڈ ایکوا کلچر ڈاکٹر محمد حفیظ الر حمن نے جبکہ فشریز ڈیپا رٹمنٹ سے ڈائر یکٹر جنرل فشریز ڈیپا رٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات نے کئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف کے علا وہ فشریز ڈیپا رٹمنٹ سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میںدو نو ں پا رٹیو ں سے تحقیق کار تحقیقی پرا جیکٹس پر ملکر ریسرچ کرنے کیلئے ایک دوسر ے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...