پنجاب یونیورسٹی غیر قانونی بھرتی  سکینڈل ‘سماعت 21جون تک ملتوی 


لاہور (اپنے نامہ نگار سے )احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی کردی،عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کر لئے ہیں،گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک کے رخصت پر ہونے کے باعث کارروائی مؤخر کی گئی ہے ،ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،ڈاکٹر مجاہد کامران کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے حتمی بحث مکمل کر رکھی ہے،عدالت نے سابق پروفیسر ملزم راس مسعود کے وکیل سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کئے ہیں،ڈاکٹر کامران مجاہد سمیت دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...