فرشتہ بی بی قتل کیس‘ ملزم کو سزائے موت کا حکم‘ 10 لاکھ جرمانہ


اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فرشتہ بی بی قتل کیس کے ملزم نثار کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے جرم ثابت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزم نثار کو دفعہ 302 کے  تحت جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور خان نے  کیس کا فیصلہ سنایا۔ملزم نثار کو 10لاکھ پر جرمانہ کی سزا بھی دی گئی۔ کم سن بچی فرشتہ 15 مئی 2019کو اسلام آباد کے علاقے علی پور فراش سے لاپتہ ہوئی تھی اور اس کی لاش 21 مئی کو شہزاد ٹاون کے جنگل کے علاقے سے ملی تھی۔ اسلام آباد پولیس نے ریپ کے بعد قتل ہونے والی 11سالہ فرشتہ کیس کے ملزم نثار کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل راولپنڈی بھیج دیاتھا۔ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن