اے سی پنڈی بھٹیاں کا رورل ہیلتھ سنٹر رسول پور تارڑ کا دورہ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں شیزہ رحمان نے رورل ہیلتھ سنٹر رسول پور تارڑ کا دورہ کیااور وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر شیزہ رحمان نے سٹاف کی حاضری ، ادویا ت کا ریکارڈ ، مختلف واڈز، لیبر روم ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹر ز اور دیگر سٹاف کو ہسپتال کی صفائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی او ر کہا مریضوں کے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن