شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) شاکر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو سینئر سرجن ڈاکٹر جاوید شاکر نے کہا ہے کہ غریب و مستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا انکی ہمیشہ ترجیح رہی ہے اور آئندہ بھی جذبہ خدمت انسانیت سے سرشار ہو کر یہ کار خیر سرانجام دیا جاتا رہے گا ، شفایاب ہونیوالے غریب مستحق مریضوں کی دعائیں میرا قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہیں جو کسی بڑے اجر اور خیر کثیر سے کم نہیں، شاکر ہسپتال مستحقین کی ایسی علاج گاہ ہے جہاں کوئی بھی غریب مریض بلا جھجھک کر مفت علاج کی سہولت سے استفادہ کرسکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ سلیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔
غریب و مستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے:ڈاکٹر جاوید شاکر
Jun 04, 2022