کرپٹ سیاستدانوں سے قوم کی لوٹی گئی پائی پائی وصول کی جائیگی:مسز عفت نعیم

اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی رہنما مسز عفت نعیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوتے ہی بے نقاب ہونیوالی کرپشن کی داستانیں کسی صورت نظر انداز نہیں کی جاسکتیں سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنانے والے عمران خان اور ان کے حواری احتساب کے عمل کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں ان سے قوم کی لوٹی گئی پائی پائی وصول کی جائے گی ،ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے اور غریب عوام کیلئے 50لاکھ گھر وں کی تعمیر کا اعلان کرنیوالے سابق حکمرانوں نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں عوامی امنگوں کا قتل کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن