ایڈن گروپ کی پلی بارگین درخواست منظور: سراسر ظلم‘ متاثرین


لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) ایڈن گروپ کی مالکن ڈاکٹر انجم امجد کی ضمانت کے کیس کی سماعت نیب کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس شیخ سجاد احمد کو نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے عہدہ کے آخری ایام میں ایڈن گروپ کی مالکن ڈاکٹر انجم امجد کی 16ارب روپے کی درخواست (جس میں ادائیگی کے لیے 3سال کا عرصہ مانگا گیا ہے) کو منظور کر لیا ہے۔ جس پر نیب کورٹ کے جج جسٹس شیخ سجاد احمد نے نیب پراسیکیوٹر کے ان ریمارکس کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمہ ڈاکٹر انجم امجد کی پلی بارگین درخواست کی منظوری دے دی۔ جس پر صدر آل ایڈن متاثرین عمر فاروق کے وکیل  چوہدری زبیر خالد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2009ء میں جب پراجیکٹ لانچ کیا گیا تو تب اس کی رقم 16ارب روپے بنتی تھی۔ 2018ء میں جب یہ ریفرنس دائر ہوا تھا تو اس وقت نیب نے یہ خود تسلیم کیا کہ ڈویلپمنٹ ہونے کے بعد اس کی ویلیو 27ارب روپے کی ہو جائے گی، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے نیب نے 25ارب روپے کا ریفرنس 2018میں دائر کیا تھا۔ آج 2022ء میں اس ریفرنس کی مد میں موجودہ ویلیو 75.5ارب روپے بنتی ہے اور اس ساری صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے 16ارب روپے کی درخواست اور اس کی ادائیگی 3سال میں منظور کرنا، ایڈن متاثرین کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن