کابل (نیٹ نیوز) طالبان حکومت نے بھارت پرکابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے اورویزہ سروس بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بیان میں کہا کہ بھارتی وفد کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دورکا آغاز اور خوش آئند ہے۔ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی سے بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری جے پی سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی، افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی، تجارت کے فروغ اور دیگر امور پر بات کی۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ متوازن خارجہ پالیسی کے تحت افغان حکومت بھارت سے سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے۔ بھارت خطے کا ایک اہم ملک ہے جس سے پرانے تعلقات ہیں۔ بھارت سے افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے، زیرالتوا بھارتی منصوبے مکمل کرنے اور افغان عوام کیلئے ویزہ سروس بحال کرنے پر زور دیا ہے۔
بھارت کابل میںسفارتخانہ دوکھولے، ویزا سروس بحال کرے: طالبان
Jun 04, 2022