مسئلہ کشمیر ، ایٹمی اثا ثوں ،ملکی معشیت پر کوئی دبا ئو نہین کرنیگے


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ملک اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے اور پاکستان کو بچانے کیلئے تمام شہری سیاسی و مذہبی جماعتیں سول سوسائٹی کو اپنا کر دار ادا کرنا پڑیگا۔ مسئلہ کشمیر ملکی سا لمیت ایٹمی اثاثوں کے دفاع اورملکی  معیشت پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور دباو قابل قبول نہ ہوگا پاکستان بنا تو ہم ایک قوم تھے اور آج ہم اپنی غلطیوں کیوجہ سے کہاں کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہارانجمن شہریان راولپنڈی کے چیئرمین زاہد بختاوری، صدر شرجیل میر ظفر بختاوری اور سیدعاطف علی کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی سے مال روڈ لیاقت باغ فیض آباد اور سینٹورس مال پر خطاب کرتے ہوئے کیا استحکام پاکستان ریلی کا آغازمال روڈ ہو اور لیاقت باغ میں شہر سے آنیوالی ریلی مرکزی ریلی میں شامل ہوئی اور فیض آباد کے مقام پر اسلام آباد سٹیزن فورم کے چیئرمین ظفر بختاوری کی قیادت میں اسلام آباد سے ریلی مرکزی قیادت میں شامل ہو کر سینٹورس مال کی طرف روانہ ہوئی ریلی سے زاہد بختاوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی چپقلش و عدم استحکام کرپشن فرقہ واریت باہمی رنجشیوں کیوجہ سے ملک کی عوام دن بدن بدحالی کا شکار ہوکر اسکا خمیازہ بھگت رہی ہے تمام سیاسی جماعتوںکو ملک کی  معیشت کی بہتری اور استحکام کیلئے فوری طور پر میثاق  معیشت و ملکی استحکام کے ایک نکا تی ایجنڈا پر متفق ہونا ہو گا دراصل معاشی آزادی حقیقی معنوں میں ملک کی آزادی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر زیر تعمیر ڈیموں کی فوری تکمیل اور دہائیوں سے کھٹائی میں پڑا کالا باغ کا منصوبہ پر عملی اقدام کر کے اس کی جلد تکمیل مکمل کرنا ہو گی اور اگلے پانچ سالوں تک سو فیصد ترقیاتی فنڈ کو ان ڈیموں کی تکمیل پر خرچ کر کے ہم ملک کی ذرعی پیداوار میں اضافے اور صنعتی ترقی کا انقلاب برپا کرنے کے ساتھ ملک کے فارن ایکسچینج کو بچا سکتے ہیں اس موقع پر زاہد بختاوری نے کہا کہ ملک میں کرپشن کو ناقابل معافی جرم کا قرار دینے اور آئینی میں فوری اصلاحات کے ذریعے خصوسی عدالتوں کا قیام اور سخت سزا کا اعلان کرنا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن