انٹرمیڈیٹ امتحان،راولپنڈی  بورڈ نے173امتحانی مراکز تشکیل دیدیئے   


راولپنڈی( محبوب صابر /جنرل رپورٹر)تعلیمی بورڈ راولپنڈی میں امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2022 کے امتحانات کے سلسلے میں173امتحانی مراکز تشکیل دے دیئے گئے، ضلع اٹک میں 22، چکوال میں 31، جہلم میں 21، راولپنڈی میں 76اور 23مشترکہ امتحانی مراکز ہیں 33 امتحانی مراکز کو حساس سنٹر قرار دے دیا گیا،تمام امتحانی مراکز کی نگرانی خفیہ اداروں سے کروائی جائے گی امتحانی نظام کی شفافیت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ،گزشتہ روز کمشنر / چیئر مین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی ہدایت پر سیف انورجپہ ایڈیشنل کمشنر کو تعلیمی بورڈ راولپنڈی میں امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2022 کے امتحانات کے سلسلہ میں پروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات نے  بر یفنگ دی ، محمد عدنان خان سیکرٹری تعلیمی بورڈ راولپنڈی، پروفیسر غلام محمد جھگڑ سینئر ممبر کمشنر کمیٹی، چاروں اضلاع اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی کے سی ای اوز ایجوکیشن، ڈی ای اوزایجوکیشن، ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور بورڈ افسران بھی موجود تھے، کنٹرولر امتحانات نے بتایاکہ امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2022 کی ڈیٹ شیٹ جاری کی جا چکی ہے، سیف انور جپہ ایڈیشنل کمشنر نے تعلیمی بورڈ افسران اور ایجوکیشن حکام کو بتایا کہ کمشنر / چیئر مین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نورالامین مینگل نے سختی سے ہدایات جار ی کی ہیں کہ امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2022 کے انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے شامل امتحان امیدواران کو بہترین امتحانی ماحول فراہم کیا جائے، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اگرکوئی ناجائز سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی و تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن