اسلام آباد(نا مہ نگار)بیکن ہائوس کی بانی نسرین قصوری کو بے مثال تعلیمی خدمات کے اعتراف میں لیونگ لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا،اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں بیکن ہاس گروپ کی بانی اور چیئرپرسن مسز نسرین محمود قصوری کو سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ ( ایس ڈی پی آئی)کی جانب سے اعزازی لیونگ لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیاہے، یہ ایوارڈ پاکستان میں ساڑھے چار دہائیوں کے دوران تعلیمی شعبہ کی ترقی کے لیے ان کے بے مثال کردار کے اعتراف سے دیا گیا ہے۔ایوارڈ کی تقریب میں میزبانی کے فرائض ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم سلہری نے ادا کیے جبکہ مقررین میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک اوربیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر شاہد حفیظ کاردار، معروف آرٹسٹ اور نیشنل کالج آف آرٹس کی سابق ڈین سلیمہ ہاشمی،ماہرنفسیات و ڈائریکٹر Sabaoon پراجیکٹ، ڈاکٹر فریحہ پراچاودیگر شامل تھے۔