اشرافیہ کودی گئی پٹرول‘بجلی سبسڈی ختم کرنا ہوگی‘  اعظم لوہانی

Jun 04, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر محمد اعظم خان لوہانی نے کہا ہے کہ غیر منصفانہ فیصلے اور 2018 کا الیکشن نہ چرایا جاتا تو آج پاکستان اقتصادی و معاشی بدحالی کا شکار نہ ہوتا۔ عوام کو مہنگائی, بیروزگاری اور غربت کی دلدل میں دھکیلنے والے ملکی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔اعظم لوہانی نے کہا کہ عوام ملک کی خاطر سخت فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ غریب کے ہاتھ میں موجود روٹی کو آدھا کر دیا جائے۔اگر ملک مشکل میں ہے تو سب کو قربانی دینا ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے بوجھ ہلکا کرنے کے لیئے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔ صدر, وزیراعظم, وزیر اعلی ,سینٹرز, وزرا,ممران قومی و صوبائی اسمبلیز, و دیگر افسران اور بیوروکریٹ کو ملنے والی بڑی گاڑیوں اور فری پٹرول و بجلی کا سلسلہ بند کیا جائے۔اعظم لوہانی نے کہا کہ اگر ملکی معیشت کو بہتر کرنا اور آئی۔ایم۔ایف سے نجات حاصل کرنی ہے تو اشرافیہ کو ملنے والی سبسٹڈی ختم کرنا ہوگی۔ تمام بڑی گاڑیاں نیلام کر کے اشرافیہ کو چھوٹی گاڑیاں فراہم کیجائیں۔تاکہ حکومتی اخراجات میں کمی لاکر غریب عوام سے بوجھ کم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں