لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ)سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاڑکانہ یوتھ فورم نے تقریب پذیرائی منعقد کرنے کا علان کیا ہے جس میں نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن کی تاجپوشی کی جائے گی ۔ اسد علی میمن نے اپنی محنت اور عزم کے ساتھ شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی دینالی کو سر کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن نے صفر درجہ حرارت اور یخ بستہ طوفانی ہواؤں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا، اور چوٹی کو سر کرلیا۔