پا کستان ٹوٹنے کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں،سلیم شہزاد


سنجوال کینٹ(نامہ نگار)ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ اقتدار چھین جانے پر سابق وزیر اعظم عمران خان ، بانی مسلم لیگ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اور لاکھوں مائوں بہنوں جنہوں نے اس پاک سر زمین کیلئے اپنی عصمتیں قربان کر دیں کہ ٹوٹنے کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا اور قیامت تک پاکستان سر سبز و شاداب رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل حسن ابدال ، جنڈ اور پنڈی گھیب سے آئے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت کسی بھی طرح اقتدار میں واپس آنے کیلئے بہت زیادہ بے تاب ہورہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اسٹیبلشمنٹ پر جس طرح ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں وہ قدرتی عمل ہے کیونکہ ان کوا قتدار میں لانے کیلئے انہی اداروں نے کردار ادا کیا تھا ان کے مد مقابل سیاستدانوں کو حکمت عملی سے سیاست کے میدان سے نکال باہر کیا گیا اور ان کے علاوہ دیگر تمام سیاستدانوں کو بدعنوان اور انہیں ایک مسیحا بنا کر پیش کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن