خادم پاکستان کا ایک اور انقلابی قدم 

Jun 04, 2022


خادم پاکستان شہباز شریف نے مزید انقلابی اقدام اُٹھاتے ہوئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے بورڈ کو بحال کرکے ڈاکٹر سعید اختر کو اس کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے بعد اس ادارے کی خود مختاری کوختم کیا گیاتھا اور اس منفرد ادارے کی کارکردگی کو نقصان پہنچایا گیاجبکہ ڈاکٹر سعید اختر کا کردار کو ختم کیا اور پاکستان کا یہ عظیم الشان منصوبہ  ماضی کی بد انتظامیوں کا شکار ہوگیا تھا ممتاز ڈاکٹر سعید اختر سمیت دیگر قابل ترین ڈاکٹرز ملک چھوڑ کر گئے تھے تاہم خادم پاکستان نے منصب سنبھالنے کے بعد عوام کو جدید اور مفت علاج معالجے کے فراہمی کے لیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا ۔ بورڈ آف گورنر کے اجلاس کی صدارت کی۔محمد شہباز شریف کی درخواست پر ڈاکٹر سعید اختر امریکہ چھوڑ کر واپس پاکستان آگئے۔کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنر کاعہدہ سنبھالا ۔اس ادارے میں غریب اور نادر مریضوں کے مفت ٹرانس پلانٹ کے آپریشن ہونگے۔خادم پاکستان نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کا جو پودا لگایا تھااب تناور درخت بن چکا ہے ۔اس کے پھل سے پورے ملک کے لوگ مستفید ہونگے۔ٹرانس پلانٹ کے مریض پہلے بھارت جاتے تھے اور لاکھوں روپے خرچ کرتے تھے اب  پی کے ایل آئی لاہور میں جدید طرز کے جگر تبدیلی کے آپریشن ہونگے۔ 
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ریسرچ سنٹر لاہور کا سنگ بنیاد 14آگست 2015کو اُس وقت کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے رکھا تھا۔19مارچ 2017کو دو سال سے کم عرصے میں ہیباٹائٹس ٹریٹمنٹ پروگرام کا آغاز کیا اور لاہور میں مرکزی کلینک قائم کر دیا گیا۔صوبے کے مختلف اضلاع 25کلینکس قائم کرکے امریکہ اور انگلینڈ سے تربیت یافتہ ڈاکٹروں کے زیر نگرانی مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔25دسمبر 2017کو PKLIلاہور کے پہلے فیز کا آغاز کر دیا گیاجس میں ڈائیلاسز ، ریڈیالوجی ، پیتھالوجی اور کلینکل لیبارٹری کا آغاز بھی کیا گیا۔مستحق 75فیصد غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ہسپتال کے قیام کے پہلے تین سالوں کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی اس کے بعد 25فیصد اخراجات پنجاب حکومت جبکہ باقی اخراجات ہسپتال اپنے وسائل پورا کرے گی۔ چیف ایگزیکٹیو پروفیسر سعید اختر یونیورسٹی آف ٹیکساس امریکہ کے یورالوجی کے پروفیسر تھے اپنے  غریب عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کے ملازمت چھوڑ کر وطن آئے ۔ لاہور میں  پی کے ایل آئیکا منصوبہ محمد شہباز شریف کو پیش کیا ۔انھوں نے  پی کے ایل آئیکو تمام وسائل فراہم کرکے اسے لاہور میں قائم کیا۔جب ہسپتال میں جدید مشینری کی تنصیب کا معاملہ آیا۔پیپرا قوانین کے تحت حکومت سستی مشینری خریدنے کی پابندتھی تو محمد شہباز شریف نے ذاتی جیب اور دوست احباب سے چندہ اکھٹا کرکے عالمی معیار کی جدید مشینری نصب کرائی۔ پی کے ایل آئیمیں ڈاکٹروں کو تنخواہ زائد دی جارہی ہے کیونکہ ڈاکٹرز بیرونی ملک ملازمتیں چھوڑ کر آئے ہیں۔ پی کے ایل آئیمیں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پرائیویٹ پریکٹس پر بھی پابندی آئی ہے۔خادم پاکستان شہباز شریف نے غریب اور نادار مریضوں کے لئے کینسر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات دوبارہ مفت فراہمی کا اعلان کر دیا ہے ۔اب کینسر کے مریضوں کو مہنگی ادویا ت مفت ملیں گی ۔تحریک انصاف کی حکومت نے کینسر اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی بند کر دی تھی اور ا س مہنگائی کے دور میں مریض کینسر کی ادویات خریدنے سے قاصر تھے اور پنجاب میں مریض سرکاری ہسپتالوں کے باہر ادویات نہ ملنے کی وجہ سے سراپا احتجاج تھے لیکن تحریک انصاف حکومت مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہیں کررہی تھی ۔خادم پاکستان محمد شہباز شریف کا دل غریبوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور شہباز شریف کا بحیثیت وزیراعلیٰ دس سالہ ٹریک ریکارڈ رہا ہے کہ انہوں نے پنجاب کے ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی تھیں اور لاہور کے بڑ ے ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کی سہولت کے لئے سرائے بھی قائم کئے تھے جس میں مریضوں کے لواحقین کو مفت رہائش اور کھانا بھی ملتا تھا او ر شہباز شریف نے تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں جدید مشینری بھی فراہم کی تھی تاکہ دور دراز علاقوں سے مریضوں کو لاہور نہ آنا پڑے ۔خادم پاکستان محمد شہباز شریف کا دل غریبوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور غریبوں کے دکھ درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں ۔

مزیدخبریں