ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر سردار محبوب کھیتران نے کہا کہ عمران نیازی کو اپنے دور اقتدار میں ملکی سالمیت اور ملکی اداروں کا خیال نہ تھا۔گزشتہ روز عمران نیازی نے اپنے بیان میں جو کہا کہ ملک کے 3 ٹکڑے ملک کو دوالیہ اور ایٹمی ہتھیاروں پر قبضہ ہو جانے کا گمان ہورہا ہے۔عمران نیازی کس کو خوش کرنے کے لئے یہ ملک دشمنی والے بیان دے رہا ہے۔عمران نیازی کے اس بیان پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔