خانیوال‘ میاں چنوں (نمائندہ خصوصی/ نامہ نگار/ خبر نگار) نااہل و سلیکٹڈ ٹولے نے ملک و قوم کو مہنگائی اور بدامنی کی دلدل میں دھکیلا‘ مسلم لیگ سیاست نہیں ملک کی بقائ کی جنگ لڑ رہی ہے‘ بلاشبہ ن لیگ نے ملک و قوم کی ہمدردی میں بہت تکلیف دہ فیصلے کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب گورنر میاں بلیغ الرحمان نے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن خانیوال میاں غلام شبیر ساقی, رانا عبداللہ اعجاز‘ چوھدری مظہر ستار محمد ایوب قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔ غلام شبیر ساقی نے کہا کہ میاں بلیغ الرحمان کی جماعت کے لئے بے شمار قربانیاں اور کاوشیں ہیں. جماعت نے جنوبی پنجاب سے گورنر پنجاب کا انتخاب کر کے جنوبی پنجاب کی عوام سے محبت کا ثبوت دیا ہے. میاں چنوں, خانیوال کے لیگی رھنماوں نے میاں بلیغ الرحمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔