عدم ادائیگی پر واسا ڈسپوزل اسٹیشنوں، دفاتر کی بجلی منقطع

Jun 04, 2022


ملتان (نمائندہ خصوصی)میپکوملتان سرکل انتظامیہ نے عدم ادائیگی واجبات /بقایاجات پر واسا ڈسپوزل اسٹیشنوں اور دفاتر کی بجلی منقطع کردی۔ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے کہا کہ ملتان سرکل کے زیر انتظام شہر کی5آپریشن ڈویژنوں کینٹ، موسیٰ پاک، سٹی، ممتازآباداور شاہ رکن عالم میں واسا دفاتر اور ڈسپوزل اسٹیشنوں کے بجلی بلوں کی مد میں گزشتہ کئی ماہ سے ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود واسا انتظامیہ نے بلوں کی ادائیگیاں نہیں کیں جس پر تمام کنکشنز منقطع کرکے ادائیگیاں کرنے کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر نے کہا کہ واسا ملتان نے 2016ء سے تاحال بجلی بلوں اور سابقہ بقایاجات/واجبات کی مد میں ادائیگیاں نہیں کیں جس کی وجہ سے واجبات /بقایاجات کا حجم بہت زیادہ بڑھ گیاہے۔

مزیدخبریں