ملتان(خصوصی رپورٹر)حکومت کا طالبات کے بعد طلبا کو بھی 1000 روپے کا ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ۔ملتان سمیت پنجاب بھر سے 6 اور 8 کلاس کے طلبا کو یہ ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔اس سے پہلے یہ وظیفہ صرف طالبات کے لیے مقرر کیا گیا تھا اور اس پروگرام کے تحت ملتان سمیت پنجاب بھر میں 6 لاکھ طالبات کو ماہانہ وظیفے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔پنجاب حکومت طلبہ کو نئے مالی سال میں وظیفہ دینے کی محکمہ سکول ایجوکیشن کی تجویز بجٹ میں شامل کرلی گئی ہے۔ملتان اور ڈی جی خان سے 20 ہزار طلبا و طالبات اس وظیفے سے مستفید ہوں گے ،حکام کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ساڑھے 6 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا جائے گا۔